وشاکھا پٹنم 21 جون ( پی ٹی آئی ) وشاکھا پٹنم کے ایک کارپوریٹ اقامتی کالج میں طلبا کے دو گروپس میں جھڑپ ہوگئی جس کے نتیجہ میں کم از کم 33 طلبا زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ کل رات پیش آیا جس میں تلگو اور غیر تلگو طلبا کی جھڑپ ہوگئی ۔ اے سی پی ڈی روی بابو نے یہ بات بتائی اور کہا کہ تلگو اور غیر تلگو طلبا کا کارپوریٹ اقامتی کالج میں انٹرمیڈیٹ کورس سے تعلق ہے ۔ یہ لوگ کل رات پانی بھر رہے تھے کہ جھڑپ ہوگئی جس کے نتیجہ میں 33 طلبا زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ پولیس کے بموجب تین طلبا کی انگلیوں میں فریکچر ہوگیا ہے ۔ ان کا ایک مقامی دواخانہ میں علاج کیا جا رہا ہے جبکہ 30 طلبا معمولی زخمی ہوئے تھے جنہیں ابتدائی طبی امداد پہونچائی گئی ۔