حیدرآباد 12 جنوری (این ایس ایس ) لوک ستہ پارٹی کے کارکنوں نے اپنے کنوینر جئے پرکاش نارائن کی قیادت میں آج جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کے قریب واقع وسنت نگر میں ایک بلڈر کی طرف سے تیار کردہ مبینہ غیر قانونی ڈھانچے کو بلڈوزر کے ذریعہ زمین دوز کردیا ۔ ڈاکٹر جے پی کی قیادت میں یہ کارکن جے سی بی چلاتے ہوئے خود اس غیر قانونی ڈھانچے کو ڈھا دیا۔ بیان کیا جاتا ہے کہ اس مقام پر گذشتہ 25 سال سے موجود راستے کو بند کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر اپارٹمنٹ تعمیر کئے جارہے ہیں ۔
مقامی عوام سے شکایات موصول ہونے کے بعد ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن فی الفور حرکت میں آگئے اور وہ جے سی بی کے ساتھ وہاں پہنچ گئے اور ان کی پارٹی کے درجنوں کارکن بھی وہاں جمع ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق غیر قانونی کی تعمیر کی مخالفت کے خلاف جھوٹے مقدمات دائر کئے ہیں ۔ جئے پرکاش نارائن نے الزام عائد کیا کہ ضلع انتظامیہ، قصور وار بلڈر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عوام کے مفادات کے مفادات کے تحفظ میںناکام ہوگیا ہے جبکہ متعلقہ سرکاری عہدیداروں کو چاہئے تھا کہ وہ سڑکوں پر غیر قانونی تعمیر کو بروقت روک دیتے ۔