انتخابات سے اپوزیشن خوفزدہ، تلنگانہ بھون میں کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد۔27 اگست (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راما رائو نے کہا کہ وسط مدتی انتخابات کے بارے میں فیصلہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو کریں گے۔ انتخابات کب ہوں گے؟ یہ کام چیف منسٹر کا ہے۔ وہ اس سلسلہ میں کہنے کے مجاز نہیں۔ کے ٹی آر آج تلنگانہ بھون میں نلگنڈہ کے تنگاترتی سے تعلق رکھنے والے مختلف پارٹیوں سے وابستہ قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات اور ٹی وی پر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ کل انتخابات ہوں گے۔ پارٹی کارکن بھی انتخابی موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ وسط مدتی انتخابات ہونے والے ہیں۔ یہ لکھنے والے اخبارات ہی پھر سوال کررہے ہیں کہ انتخابات کب ہوں گے۔ دراصل یہ میڈیا کی اختراع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں بہت جلد صورتحال واضح ہوجائے گی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ انتخابات جب کبھی ہوں اپوزیشن جماعتوں کو تیار رہنا چاہئے۔ برخلاف اس کے تلنگانہ کی اپوزیشن جماعتیں انتخابات سے خوفزدہ ہیں۔ ایک طرف بلند بانگ دعوے تو دوسری طرف خوف جھلک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں تلنگانہ حکومت کی اسکیمات کی ستائش کی ہے۔ ملک کی دیگر ریاستوں کے لیے تلنگانہ کی اسکیمات مثالی ہیں اور عوام کی جانب سے مختلف ریاستوں میں حکومت پر دبائو بنایا جارہا ہے کہ تلنگانہ کی طرح اسکیمات کا آغاز کیا جائے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ سڑک پر جدوجہد کے ذریعہ ٹی آر ایس اقتدار میں آئی ہے اور یہ بات کانگریس کو برداشت نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ نلگنڈہ کی تمام نشستوں پر ٹی آر ایس کامیابی حاصل کرے گی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ وہ چیف منسٹر کے فرزند ضرور ہیں لیکن عوام نے مسلسل تیسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپوزیشن بچہ کہہ رہی ہے