وسطی امریکہ کو شدید طوفان کا خطرہ ، اوکلاہوما میں ٹرک ڈرائیور ہلاک

اسپر (امریکہ) ۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک سمندری طوفان کی وجہ سے اوکلاہوما میں ایک لاری ڈرائیور ہلاک ہوگیا جو مشرق کی سمت جارہا تھا۔ عہدیداروں نے کہا کہ ٹیکساس اور اوکلاہوما میں کل سمندری طوفان اور تیز رفتار بگولے آئے تھے۔ ٹینس گیند کی جسامت کے اولے گرے تھے اور طاقتور ہوائیں چل رہی تھیں لیکن بڑے پیمانے پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ توقع ہیکہ جاریہ ہفتہ ایک طوفانی ہفتہ ثابت ہوگا۔ بگولوں سے جنوبی علاقہ میں تباہی پھیل سکتی ہے۔ سمندری طوفانوں کی پیش قیاسی کرنے والے مرکز نارمن (اوکلاہوما) نے کہا کہ طوفان لوئزیانہ سے وسطی مسوری تک پھیلا ہوا ہوگا۔ الکنساس کا بیشتر علاقہ طوفان سے متاثر ہوگا۔ یہاں بڑی جسامت کی ژالہ باری ، طاقتور بگولے اور ہوائیں دیکھی جاسکیں گی۔ ٹیکساس کے بعض علاقوں میں اب بھی سمندری طوفان کا خطرہ موجود ہے۔ بگولوں کا انتباہ بھی آج صبح ہوسٹن کے علاقہ کیلئے دیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے بموجب کل شدت کے سمندری طوفان آنے کا اندیشہ ہے ۔