وسطی امریکہ میں بگولوں کا طوفان، کم از کم 3 افراد ہلاک

لٹل راک ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بالائی وسطی مغربی اور شمالی ارکنساس میں بگولوں کا طوفان آگیا  جن سے کم از کم 3 افراد ہلاک ہوگئے کیونکہ طوفان مشرقی سمت میں پیشرفت کررہا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ بھاری ملبہ بھی تھا۔ وسطی امریکہ کے کئی علاقوں میں سوپر سیلس نامی طاقتور بگولوں کا طوفان آ گیا ہے جس سے ارکنساس، آئیووا، انڈیانا، علینوائے، اوہائیو، کنٹکی اور ٹینیسی میں تباہی پھیل گئی ہے۔ تیز رفتار آندھی کی وجہ سے جنگلوں کی آگ ٹیکساس کے مکانات تک پھیل گئی جس سے یہ قیامگاہیں تباہ ہوگئیں۔