وسطی افریقی جمہوریہ میں جھڑپیں، 22 افراد ہلاک

بنگویکم اگست (سیاست ڈاٹ کام ) بحران کے شکار افریقی ملک وسطی افریقی جمہوریہ میں اینٹی بلاکا اور سلیکا ملیشیا کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افریقن امن فورس کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ جھڑپیں بدھ کو شمال مشرقی شہر بتانگافو میں اس وقت ہوئیں جب اینٹی بلاکا تنظیم کے جنگجو اس شہر میں داخل ہوئے اور انہوں نے سلیکا ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔