وسطی افریقی جمہوریہ میں تازہ تشدد ، 3 دن میں 50 ہلاک

نیروبی ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) وسطی افریقی جمہوریہ میں فرقہ ورانہ فسادات کی نئی لہر میں گزشتہ تین روز کے دوران 50 کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ افریقی یونین کی امن فورس کے ایک رکن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ مسلمانوں اور مسیحیوں کے طرف سے ایک دوسرے پر کیے جانے والے حملوں کے دوران زیادہ تر افرد فائرنگ یا چاقوؤں کے وار کر کے ہلاک کیے گئے۔ اس سلسلے کا آغاز پیر کے روز اینٹی بالاکا ملیشیا کے جنگجوؤں کی طرف سے ایک کیمپ میں فائرنگ کر کے 17 مسلمانوں کو ہلاک کرنے سے ہوا۔ امن فورس کے رکن کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں بمباری کے علاقے میں ہوئی ہیں۔