وسطی افریقی جمہوریہ میں ان دنوں عیسائی ملیشیاکی درندگی زوروں پر ہے جس کا نشانہ بالخصوص مسلمانوں کو بنایا جارہاہے ۔ زیرنظر تصویر اس ملیشیا کے بعض ارکان کی ہے جو اپنے ہاتھوں میں قدیم طرز کے ہتھیار اُٹھائے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ بسوں کو روکتے ہیں ، اور مسلمانوں کو باہر نکال کر زندہ جلادیتے ہیں یا انھیں قتل کرکے اُن کے بدن کے چیتھڑے بنائے جاتے ہیں۔ وہ انسانی اعضاء کو کھانے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔