وزیر ٹرانسپورٹ کی سالگرہ، اولڈ ایج ہوم میں میوہ جات کی تقسیم

شمس آباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریاست کے وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی مہیندر ریڈی کی سالگرہ کے موقع پر ٹی آر ایس میناریٹی سیل کی جانب سے آرام گڑھ اولڈ ایج ہوم میں میوے تقسیم کئے گئے اور وزیر ٹرانسپورٹ کی لمبی عمر کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی گئی ۔ اس موقع پر عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے کہا کہ وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی ضلع رنگاریڈی کی ترقی کے لیے کئی ترقیاتی کام انجام دے رہے ہیں ۔ جس کے لیے کروڑہا روپئے بھی منظور کئے جاچکے ہیں ۔ وزیر ٹرانسپورٹ ہر دلعزیز قائد ہے جو ہمیشہ عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں ۔ ایسے قائد کی ہمیں ضرورت ہے جو عوام کی تکلیف کو دور کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں ۔ ایسے قائد کی سالگرہ کے موقع پر غرباء و یتیموں میں میوے تقسیم کر کے مہیندر ریڈی کی لمبی عمر کے لیے دعائیں کروائی گئی ۔ اس موقع پر اویناش ریڈی ڈسٹرکٹ یوتھ صدر ، راجیش یادو ، محمد فاروق میناریٹی سیل راجندر نگر منڈل صدر ، احمد پٹیل ، مکرم خان ، مرزا عبید علی ، محمد حنیف ، محمد یوسف الدین ، محمد عقیل ، محمد خالد ، محمد عاصم کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔