نئی دہلی۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی توقع ہے کہ جمعرات کو پیش کئے جانے والے اپنے عام بجٹ میں ٹیکس راحت کی پیشکش کریں گے ۔ ان کیلئے یہ پیشکشی سخت آزمائش کا مرحلہ ہوگی ‘ تاہم وہ ٹیکس راحت خاص کر متوسط طبقہ کے وزراء کی جانب سے ٹیکس راحت دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ وزیر فینانس اپنے بجٹ میں مالیاتی نرمیاں خاص کر سرمایہ کاری اور پیداوار کو فروغ دینے پر توجہ دیں گے ۔ بجٹ برائے 2014-15ء کو بی جے پی زیرقیادت نئی حکومت پیش کرے گی اور اسے اپنے انتخآبی وعدوں کو پورا کرتے ہوئے افراد زر سے شدید طور پر متاثرہ عام آدمیوں کو راحت فراہم کرنا ہے ۔ نئی حکومت سے یہ قوی توقع ہے کہ وہ ٹیکس کی حد میں اضافہ کرتے ہوئے تنخواہ یاب طبقہ کو سالانہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کرے گی ۔