وزیر فینانس کی ضلع کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : وزیر فینانس سیول سپلائز مسٹر ای راجندر نے ریاست تلنگانہ کے تمام جوائنٹ کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس سے خطاب کیا ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جوائنٹ کلکٹروں کیساتھ فوڈ سیکوریٹی کارڈز کی اجرائی کے مسئلہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور فوڈ سیکوریٹی کارڈز کی اجرائی کے مسئلہ پر جوائنٹ کلکٹروں کو ضروری ہدایات دی گئیں اور کہا گیا کہ جہاں تک ممکن ہوسکے فوڈ سیکوریٹی کارڈز کی اجرائی کے لیے عملی اقدامات مکمل کرتے ہوئے جلد سے جلد عوام تک فوڈ سیکوریٹی کارڈز کے پہونچنے کے لیے موثر و مثبت اقدامات کریں ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ بعض جوائنٹ کلکٹرس نے وزیر فینانس و سیول سپلائز مسٹر ای راجندر کو فوڈ سیکوریٹی کارڈز کی منظوری و اجرائی کے معاملہ میں درپیش بعض مشکلات و مسائل سے واقف کروایا اور اس بات کی خواہش کی کہ اس سلسلہ میں انہیں ( جوائنٹ کلکٹرس ) ضروری ہدایات دیں ۔ جس پر اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر راجندر نے جوائنٹ کلکٹرس کو واضح تیقن دیا ۔۔