نئی دہلی، 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کے دو متواتر اجلاسوں میں کانگریس کا مقابلہ کرنے کے بعد وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج یہ اُمید ظاہر کی کہ اُمور صارفین و خدمات بل (جی ایس ٹی) آئندہ اجلاس میں منظور کرلیا جائے گا کیونکہ راجیہ سبھا کے ارکان کی معقول تعداد راست ٹیکس نظام کے حق میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ کا آئندہ اجلاس اہمیت کا حامل ہوگاجبکہ راجیہ سبھا میں عددی طاقت تبدیل ہوگی اور ’’میں پُرامید ہوں کہ آئندہ اجلاس میں جی ایس ٹی بل پیش کیا جائے گا، جبکہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس فروری کے آخری ہفتے میں شروع ہوگا‘‘۔