حیدرآباد 13 جون ( سیاست نیوز ) وزیر فینانس مسٹر ای راجندر ایک کار حادثہ میں معمولی زخمی ہوئے ۔ ان کی حالت خطرہ سے باہر ہے ۔ واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے فون پر ربط کرکے ان کی مزاج پرسی کی اور ڈاکٹروں سے انہیں بہتر طبی امداد پہونچانے کی ہدایات دیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ کریم نگر مانا کونڈور منڈل کے موضع ایدولا گٹو پلی کے پاس مسٹر راجندر کی کار بے قابو ہو کر روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور پلٹ گئی جسکے نتیجہ میں انہیں چوٹیں آئیں ۔ جنہیں فوری کریم نگر اپولو ریچ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے بعد معائنہ وزیر موصوف کو معمولی چوٹیں آنے کی توثیق کی اور کہا کہ وزیر فینانس کی حالت مکمل طور پر بہتر و مستحکم ہے ۔ وزیر فینانس کے ہمراہ انکے پرسنل اسسٹنٹ اور دو گن مین موجود تھے اور ان کو بھی معمولی چوٹیں آنے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں ۔