وزیر صحت پر نازیبا ریمارکس : ریونت ریڈی کیخلاف پولیس میں شکایت

حیدرآباد ۔ 24 ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی قائد اے ریونت ریڈی کے خلاف محبوب نگر II ٹاون پولیس اسٹیشن میں آج مقامی تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے قائدین نے شکایت کرتے ہوئے کیس درج رجسٹر کروایا ۔ ان قائدین نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اے ریونت ریڈی نے وزیر صحت و طبابت لکشما ریڈی کیخلاف بعض ناشائستہ ریمارکس کہئے۔ گذشتہ دنوں ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ کے مقام پر کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ جناگرجنا کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے وزیر صحت و طبابت ڈاکٹر لکشما ریڈی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غیر شائستہ ریمارکس کہئے تھے جس پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر صحت لکشما ریڈی نے جوابی انداز میں میڈیا سے کہا کہ ریونت ریڈی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ اور وزیر موصوف کی تنقیدوں پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ اے ریونت ریڈی نے لکشما ریڈی کے خلاف بعض نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے سخت ریمارکس کئے ۔ علاوہ ازیں بتایا گیاکہ ریونت ریڈی نے وزیر صحت کے خلاف اخبارات میں تحریر نہ کئے جانے والے الفاظ کا بھی استعمال کیا ۔