نئی دہلی ۔ 14ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایئر انڈیا ای ایم ڈی پردیپ سنگھ کھرولا نے سینئر عہدیداروں کا ایک اجلاس طلب کیا ہے کیونکہ ایک طیارہ کی پرواز جس میں وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو سوار تھے غیر ضروری طور پر ایئرپورٹ پر تاخیر کا شکار ہوئی ۔ اس واقعہ سے دہلی ۔ وجئے واڑہ 13 ڈسمبر کی صبح کی پروازیں متاثر ہوئیں ۔ ایئر لائنز پہلے ہی تین ملازمین کو معطل کرچکا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ ای ایم ڈی اے سینئر عہدیداروں بشمول ڈائرکٹر آپریشنس اینڈ شیڈولنگ کا ایک اجلاس طلب کیا ہے تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے ۔