حیدرآباد15جون(یواین آئی) مرکزی وزیر ریل پیوش گوئل نے کاچی گوڑہ۔کریم نگر ٹریننمبر57601کو جھنڈی دکھائی ۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر یہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ارکان پارلیمنٹ بنڈارو دتاتریہ ،کویتا ، تلنگانہ کے نائب وزیراعلی محمد محمود علی، وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی ، وزیر آبکاری پدما راو اور دیگر نے شرکت کی۔ یہ ٹرین ہر دن صبح چھ بجے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی جو نظام آباد، مورتاڑ، مٹ پلی، کورٹلہ، میڈی پلی، لنگم پیٹ، جگتیال، نوکاپلی، ملیال، پودور، گنگادھر، کوتہ پلی سے ہوتے ہوئے کریم نگر 3.25 بجے سہ پہر پہنچے گی ۔ بعد ازاں یہ ٹرین یہاں سے 3.45 بجے روانہ ہوگی اور 11 بجے شب کاچی گوڑہ اسٹیشن پہنچے گی۔