نئی دہلی۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر ریلوے سدانند گوڈا کے بیٹے کارتک گوڈا کو گرفتاری کا سامنا ہے کیونکہ دو مرتبہ جاری کی گئی نوٹس کے باوجود وہ پولیس کے روبرو پیش نہیں ہوئے چنانچہ عدالت نے آج ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا۔ فلم اداکارہ نے کارتک کیخلاف دھوکہ دہی اور عصمت ریزی کی شکایت درج کرائی تھی۔