جموں / سری نگر ۔ /23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال بشمول لداخ سرحد پر دفاعی تیاری کے علاوہ سرحد پار مداخلت کاری کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل دلبیر سنگھ کے ہمراہ وہ لیہہ پہونچے اور ریاست کے سرکردہ کمانڈرس کے ساتھ سکیورٹی کی صورتحال پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ جنرل آفیسر کور 14 نے یہاں کی سکیورٹی صورتحال اور فوجی تیاریوں سے واقف کروایا ۔ دفاعی ترجمان کرنل ایس ڈی گو سوامی نے یہ بات بتائی ۔ پاریکر نے لیہہ میں فوجیوں سے خطاب کیا اور پھر ڈی آر ڈی او یونٹ کا دورہ کیا ۔