وزیر دفاع برطانیہ کا نرملا سیتا رامن سے ملاقات سے انکار

لندن ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع برطانیہ گیون ولیم سن آج تنقید کا نشانہ بن گئے جب اخباری اطلاعات کے بموجب انہوں نے وزیر دفاع ہندوستان نرملا سیتارامن سے ملاقات سے انکار کردیا ۔ تاہم تنقید کا نشانہ بننے کے بعد انہوں نے اخباری اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا ۔ ایک ماہ قبل ہندوستانی عہدیداروں نے برطانوی وزیروں بشمول وزیر خارجہ بورس جانسن کو اس ملاقات کی درخواست روانہ کی تھی ۔