وزیر داخلہ نے مدھوکر گپتا کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا

نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج سرحدی انتظام اور سرحد پار سے دراندازی روکنے کے اقدامات کی تجویز کیلئے قائم مدھوکر گپتا کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، ہوم سیکرٹری راجیو مہرشی، کمیٹی کے چیئرمین مدھوکر گپتا اور انٹلی جنس کے حکام نے حصہ لیا۔حکام نے وزیر داخلہ کو مدھوکر کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر ہندوستان -پاکستان سرحدکی سیکورٹی کے نظام چاق چوبند کرنے اور دراندازی روکنے سے جڑے مختلف پہلوؤں کی معلومات دی۔

ایمس گارڈز کو مار پیٹ کے معاملہ میں سومناتھ بھارتی گرفتار
نئی دہلی2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کی گرفتاری کے ایک روز بعد آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ (ایمس) کے محافظوں سے مار پیٹ کے الزام میں ایک اور ممبر اسمبلی سومناتھ بھارتی کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے بتایا کہ بھارتی اور انکے حامیوں کے خلاف کو ایمس سیکورٹی گارڈز سے بدسلوکی و مار پیٹ کے معاملے میں 11 ستمبر کو رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔