نئی دہلی،8ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے اسپتال میں داخل مشہور اداکار دلیپ کمار کی صحت کے بارے میں ہفتے کو ان کی اہلیہ سائرہ بانو سے معلومات لی۔95سالہ دلیپ کمار کو سانس لینے میں تکلیف ہونے پر پانچ ستمبر کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔مسٹر سنگھ نے ٹویٹ کیاکہ میں دلیپ کمار جی کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔
’ہنر ہاتھ‘ میں سینکڑوں فنکار حصہ لیں گے : نقوی
نئی دہلی 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سینکڑوں ماہر فنکار ملک کے مختلف حصوں سے الہ آباد میں منعقد شدنی ’ہنر ہاتھ‘ میں حصہ لیں گے، وزیر اقلیتی اُمور مختار عباس نقوی نے آج یہ بات کہی۔ وزارت اقلیتی اُمور کے زیراہتمام ’ہنر ہاتھ‘ ہفتے کو شروع ہورہا ہے لیکن اِس کا باقاعدہ افتتاح اتوار کو نارتھ سنٹرل زون کلچرل سنٹر، الہ آباد میں کیا جائے گا۔ یہ 16 ستمبر تک جاری رہے گا۔ نقوی نے فیس بُک پوسٹ میں بتایا کہ ’ہنر ہاتھ‘ کا پروگرام قابل بھروسہ اور نئی جدت لے آیا ہے جہاں نہایت خوبصورتی سے بنائی گئی اشیاء رکھی جاتی ہیں۔