حیدرآباد۔26 اپریل (سیاست نیوز) وزیر داخلہ محمد محمود علی کل 27 اپریل کو اجمیر شریف روانہ ہوں گے۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی بارگاہ میں حاضری اور چادر کی پیشکشی کے بعد ملک اور ریاست کی بھلائی اور ترقی کے لیے دعاء کریں گے۔ ملک کے عوام میں اتحاد اور بھائی چارہ کے لیے بھی خصوصی دعا کا اہتمام کیا جائے گا۔ محمود علی اجمیر میں دو دن قیام کریں گے۔ اس دوران سجادہ نشین دیوان جی حضرت زین العابدین اور دوسروں سے ملاقات کریں گے۔