حیدرآباد۔ 27 فروری (سیاست نیوز) وزیر داخلہ محمد محمود علی 2 مارچ کو اپنی سالگرہ نہیں منائیں گے۔ پلوامہ میں دہشت گرد حملے میں 40 سے زائد سی آر پی ایس جوانوں کی شہادت سے ملک صدمے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام شہید فوجیوں کے افراد خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سارا ملک ان کے خاندانوں کے ساتھ متحد کھڑا ہے۔ محمود علی نے کہا کہ پلوامہ حملے کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے اور یہ انسانیت پر حملے کے مترادف ہے۔ محمود علی نے کہا کہ وہ 2 مارچ کو اپنی سالگرہ نہیں منائیں گے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں، قائدین دوست احباب اور چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ ملاقات اور مبارکبادیوں سے گریز کریں اور کسی قسم کی زحمت نہ کریں۔