نئی دہلی 22فروری (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج یہاں کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹییا پھریلنڈ کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری، سیکورٹی اور سائبر سیکورٹی، توانائی،دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان تعلقات سمیت مختلف امور پر باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ہندوستان کے دورے پر آئے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ سربراہی میٹنگ کے پہلے دونوں ممالک کے درمیان آج یہاں وزارتی سطح پر اسٹریٹجک مذاکرات پر میٹنگ ہوئی۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت ،سرمایہ کاری، سیکورٹی ،سائبر سیکورٹی، توانائی، دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور دو طرفہ اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔