وزیر خارجہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی مدد کے منصوبہ کی امریکی مخالفت مسترد کردی

اسلام آباد۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے وزیر خارجہ نے آج امریکہ کے اس انتباہ کو جو اس نے پاکستان کی مدد کے آئی ایم ایف کے منصوبہ کی مخالفت میں دیا ہے ، مسترد کردیا۔ اسلام آباد اس کا پختہ ارادہ کئے ہوئے ہے کہ اوپیک کو50 ارب امریکی ڈالر کی امداد کی تکمیل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف جو کچھ کرتا ہے ، اس کو غلط نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پامپیو نے سی این بی سی کو کل انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے لئے پاکستان کی امداد کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ پامپیو کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عبوری وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ یہ مکمل طور پر نامناسب ہے اور حکومت پاکستان تیسرے فریق کی چین ۔ پاکستان معاشی راہداری منصوبہ میں دخل اندازی نہیں چاہتی۔