دوحہ ۔ /28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج قطر کے دورہ پر یہاں پہونچی وہ قطر کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے تبادلہ خیال کریں گے اور دیگر امور پر بات چیت کریں گی ۔ سشما سوراج اپنے چار روزہ دورہ قطر اور کویت کے پہلے مرحلے میں یہاں پہونچی ہیں ۔ وہ قطر کے وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الطہانی سے بات چیت کریں گی ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان راوش کمار نے کہا کہ ہندوستانی وزیر خارجہ کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ دوحہ ہے ۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حامد الطہانی سے بھی وہ ملاقات کریں گی ۔