صدر انجمن پیشوایان مذاہب مولانا پیر شبیر نقشبندی
حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری صدر کل ہند انجمن پیشوایان مذاہب نے وزیر خارجہ حکومت ہند مسز سشما سوراج کے نام آج اپنے روانہ کردہ ایک ای میل میں ان کی اس تجویز کو کہ ’ بھگوت گیتا ‘ کو قومی کتاب قرار دیا جانا چاہئے ۔ قومی مفاد کے مغائر قرار دیا ۔ مولانا پیر نقشبندی نے کہا کہ ہندوستان کی صدیوں کی تاریخ گواہ ہے کہ اس مقدس سرزمین پر بسنے والوں نے ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کیا ہے اور یہ ہی درس بھگوت گیتا کا بھی ہے ۔ اس طرح کی تجویز ملک میں داخلی انتشار کا باعث اور قومی اتحاد و یکجہتی کے لیے تباہی کا موجب ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر مسٹر بارک اوباما کو گیتا کی پیشکشی کوئی جواز نہیں رکھتی کیوں کہ حاصل کرنا اور بات ہے اور تسلیم کرنا اور ۔ جب کہ یہ حقیقت ہے کہ وہ پیدائشی مسلمان ہیں اور بعد میں پھر عیسائیت کو اپنایا ہے ۔۔