نئی دہلی ۔ /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج آذر بائیجان کا کل سے 3 روزہ دورہ کریں گی ۔ اس دورہ کے موقعہ پر وہ غیرجانبدار تحریک کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گی اور ملک کی اعلیٰ سطحی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گی ۔ سشما سوراج آذربائیجان کے وزیر خارجہ ایلمر مماڈی آروف سے اور صدر الہام الئیف نائب صدر اول مہربان الئیف سے ملاقاتیں کریں گی ۔ وہ وسط مدتی وزارتی اجلاس غیرجانبدار تحریک میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی ۔ یہ چوٹی کانفرنس /5 اور /6 اپریل کو منعقد کی جارہی ہے ۔ کئی مسائل بشمول باہمی تعاون میں اضافہ پر قیادت سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔