اشقابات ۔ /2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سواراج نے آج وزیر خارجہ ترکمستان راشد میریدوف کے ساتھ باہمی مسائل پر وسیع تر تبادلے خیال کیا ۔ سشما سواراج قازقستان جاتے ہوئے اشقابات ایرپورٹ پر رکی تھیں اور ان کا گرمجوش استقبال وزیر خارجہ ترکمانستان راشد میریدوف نے کیا تھا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان روش کمار نے انکشاف کیا کہ باہمی مسائل پر تبادلے خیال خوشگوار ماحول میں ہوا ۔ سشما سواراج تین روزہ سرکاری دورہ پر قازقستان جارہی ہیں ۔