وزیر خارجہ ایران کی آج سشما سوراج سے ملاقات

نئی دہلی 27 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل وزیر خارجہ سشما سوراج سے یہاں ملاقات کرینگے اور وہ امکان ہے کہ ایران کے نیوکلئیر معاہدہ کو بچانے کی کوششوں میں ہندوستان سے تعاون و مدد کی درخواست کرینگے ۔ واضح رہے کہ چھ عالمی طاقتوں کے مابین ہوئے معاہدہ سے امریکہ نے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ جواد ظریف ایک روزہ دورہ پر کل یہاں پہونچنے والے ہیں اور یہ دورہ در اصل ایران کی جانب سے عالمی طاقتوں سے ملاقات کرتے ہوئے اس معاہدہ کو بچانے تعاون طلب کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے ۔ امکان ہے کہ کل سشما سوراج ۔ جواد ظریف ملاقات میں اس مسئلہ پر تفصیلی بات چیت ہوگی ۔ امکان ہے کہ اس ملاقات میں چھباہر پورٹ کے مسئلہ پر بھی بات چیت ہوگی ۔ ایران ہندوستان کو تیل سربراہ کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہیں۔