واشنگٹن ۔ /23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ امریکہ مائیک پامپیو نے آج ٹیلیفون پر وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں مشور ہ دیا کہ وہ ان کے ملک سے سرگرم تمام دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کریں ۔ انہوں نے آئندہ ہفتہ شمالی کوریا کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا اور فورڈ کو شمالی کوریا کیلئے امریکہ کا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ۔ گزشتہ ہفتہ انہوں نے پالیسی کی منصوبہ بندی کے سربراہ کے تقرر کا بھی اعلان کیا تھا ۔