واشنگٹن ۔ /30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤز وزیر خارجہ ویکس ٹلر سن کی جگہ سی آئی اے کے ڈائرکٹر مائیک رومپیو کو مقرر کرنے پر غور کررہا ہے ۔ امریکی عہدیدار اور افراد جو وائیٹ ہاؤز کے منصوبوں سے قربت رکھتے ہیں کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی صیانتی ٹیم نے بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان ہے لیکن یہ تبدیلیاں کس وقت کی جائیں گی واضح نہیں ہے ۔