ماسکو، 10ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے توانائی کے وزیر رک پیری 11-13 ستمبر تک روس کا دورہ کریں گے ۔ یہ اطلاع روس کی میڈیا نے ایک سفارتی ذرائع کے حوالے سے دی ہے ۔روس کی خبر رساں ایجنسی طاس کے مطابق مسٹر پیری 13ستمبر کو روس کے وزیرتوانائی الیگزینڈر نوواک کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روس کے ان کے ہم منصب ولادیمیر پوٹن کی جولائی میں ہیلسنکی میں ہونے والی ملاقات کے بعد یہ کسی سینئر امریکی وزیر کا روس کاپہلا دورہ ہوگا۔ روس کے اخبار ’کومیر سینٹ‘کے مطابق دونوں وزراء روس کی نورڈا سٹریم -2 پائپ لائن پروجیکٹ پر بات چیت کریں گے ۔ اس منصوبے کے ذریعہ روس کی گیس کو دریائے بلقان پار کر کے جرمنی لے جانے کا منصوبہ ہے ۔ ٹرمپ اس منصوبے کی سخت مذمت کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ مسٹر پیری اور مسٹر نوواک کے درمیان پٹرولیم پیداواری ممالک کی تنظیم اوپیک اور غیر اوپیک ممالک کے تعاون کے سلسلے میں عالمی تیل مارکیٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کئے جانے کا امکان ہے۔
امریکہ کی جانب سے ایران پر لگائی گئی پابندیوں اور روس پر لگائی جانے والی حالیہ پابندیوں پر اس کا براہ راست اثر پڑے گا۔