وزیر برقی کے خلاف پی ڈی پی کی تحریک مراعات

سرینگر ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے آج ریاستی وزیر برقی کے خلاف تحریک مراعات پیش کیا جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہیکہ وزیرموصوف نے ایوان اسمبلی کو مکمل طور پر جھوٹی اور گمراہ کن اطلاعات فراہم کی ہے۔ پی ڈی پی ترجمان اور ایم ایل سی نعیم اختر نے آج کہاکہ میں نے وزیربرقی کے خلاف تحریک مراعات پیش کی ہے کیونہ انہوں نے پی ڈی پی کی جانب سے طلب کئے گئے ایک سوال کے جواب میں غیردرست اطلاعات فراہم کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شمالی کشمیر کے ضلع بندی پورہ میں کشن گنگا ہائیڈرل پراجکٹ کے حوالہ سے بازآباد کاری اور امدادی کاموں کے حوالہ سے جاری کئے گئے فنڈس کی تفصیلات پوچھا تھا۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائیڈرل پاور کارپوریشن (این ایچ پی سی) کے حوالہ سے بھی مطلوبہ تفصیلات طلب کیا تھا۔ واضح رہیکہ وزارت برقی قلمدان خود چیف منسٹر عمر عبداللہ کے پاس ہے جبکہ وقار رسول ریاستی وزیر برقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منسٹر انچارج آف پاور نے اپنی تحریری جواب میں کہا کہ مذکورہ پراجکٹ کیلئے بازآباد کاری اور ریلیف کے امور حکومت کے زیرغور ہے۔ تاہم این ایچ پی سی نے 64.91 کروڑ ڈپٹی کمشنر بلدی پورہ کو جاری کیا تھا۔ تاہم ایم ایل سی نعیم اختر اپنے سوال میں یہ تحریر کیا تھا کہ آیا اس کارپوریشن میں کسی قسم کی دھاندلی، گول مال یا بدعنوانی یا پھر کام کی تکمیل میں ناقص مظاہرہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں زمین کے معاوضہ کی تقسیم میں کسی قسم کی کوئی ناانصافی کی گئی ہے تو حکومت نے ہمارے اس سوال کا جواب اثبات میں دیا ہے۔