نئی دہلی 29 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم نے افریقہ کو 10 بلین ڈالرس کی رعایتی کریڈٹ کے اعلان پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ این ڈی اے حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک میں زرعی بحران پر زیادہ توجہ مرکوز کرے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے کہا کہ یہ ہندوستان کی بد قسمتی ہے کہ وزیر اعظم کے پاس ہندوستانیوں کیلئے وقت نہیں ہے ۔ یا تو وہ بیرونی دوروں پر ہوتے ہیں یا جب ملک میں ہوتے ہیں تو بیرونی قائدین کے ساتھ مصرودف رہتے ہیں۔
فائرنگ میں زخمی شخص کا 15 کلو میٹر تک گاڑی پر سفر
علی پوردوار /29اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک رہزن کی فائرنگ میں زخمی ایک شخص اپنی منگیتر کے ساتھ موٹر سیکل پر 15کلو میٹر تک فاصلہ طئے کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ علی پوردور ضلع کے بکشا علاقہ میں اترپورو کے مقام پر اسوقت پیش آیا جب ایک شخص لیئن چیکی کل دوپہر اپنی منگیتر انجلیا بسواس کے ساتھ تفریح کیلئے گیا ہوا تھا یہ جوڑا جب مقررہ مقام پر پہنچا تو ایک نقاب پوش شخص وہاں آکر رقم کا مطالبہ کرنے پر 500روپئے دیئے گئے لیکن وہ مطمئن نہیں ہوا اور دونوں پر فائرنگ کردی۔ زخمی ہونے کے بعد اس شخص نے 15 کیلومیٹر کا سفر طئے کیا ۔