نئی دہلی 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم نریندر مودی کو دہلی سے برلن لے گئے ائر انڈیا ون طیارہ بوئنگ 747-400 میں آج فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد دوسرا طیارہ روانہ کیا گیا ۔ ایک متبادل طیارہ ممبئی میں تیار رکھا گیا تھا جسے آج صبح برلن روانہ کردیا گیا ۔ اس طیارہ میں ہی وزیر اعظم نریندر مودی جرمنی کا دورہ مکمل کرکے کناڈا کیلئے روانہ ہوئے ۔ ائر انڈیا کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ طیارہ کے ساتھ کچھ اضافی عملہ بھی روانہ کیا گیا ہے ۔ پروٹوکول کے مطابق ہمیشہ متبادل طیارہ تیار رکھا جاتا ہے ۔