وزیر اعظم کی سیکوریٹی انتظامات کیلئے 5000 پولیس ملازمین تعینات

حیدرآباد /5 اگست ( سیاست نیوز ) وزیر اعظم نریندر مودی کے 7 اگست سے دورہ تلنگانہ کے موقع پر سیکیوریٹی کے تحت 5000 سے زائد پولیس ملازمین کو تعینات کیا جارہا ہے ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اکون سبھروال نے بتایا کہ ضلع میدک کے گجویل میں جلسہ عام میں 1.5 لاکھ عوام کی شرکت متوقع ہے ۔