نئی دہلی 25 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک شرابی کو جو خود کو دہشت گرد قرار دے رہا ہے گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے کنٹرول روم کو فون کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ وہ وزیر اعظم کو دھماکہ سے اڑا دے گا ۔ یہ شخص ایک مزدور بتایا گیا ہے اور اس نے اپنے مالک سے جھگڑے کے بعد اتوار کی رات 10.30 بجے کال کیا ۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گرد ہے اور وزیر اعظم کو دھماکہ سے اڑا دیا جائیگا ۔