وزیر اعظم کا قوم سے 17 مئی کو وداعی خطاب

نئی دہلی 8مئی ( سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم منموہن سنگھ عہدہ چھوڑنے سے قبل توقع ہے کہ 17 مئی کو قوم سے وداعی خطاب کریں گے جس کے دوران وہ اپنی حکمرانی کے گزشتہ 10 سال کے تعلق سے لب کشائی کریں گے ۔ ذرائع نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ امکان ہے اس خطاب کے دوران اپنی حکومت کے کارہائے نمایاں کے تعلق سے بات کریں گے ۔ لوک سبھا انتخابات 12 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 16 مئی کو ہوجائے گی۔ وزیر اعظم یہ بھی توقع ہے کہ مجلس وزراء کے اپنے رفقاء کیلئے وداعی عشائیہ ترتیب دیں گے ۔