وزیر اعظم پاکستان کی لندن میں 3 مجرموںسے ملاقات

لاہور۔22اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) معروف صحادی محمد مالک کا دوران پروگرام گفتوگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اس وقت لندن میں موجود ہیں۔کچھ روز قبل جب شاہد خاقان عباسی کی امریکہ کے ائیرپورٹ پر تلاشی لی گئی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تو اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ امریکہ کا قانون ہے اور میں امریکہ کے قانون کی عزت کرتا ہوں لیکن یہی شاہد خاقان عباسی لندن میں تین اشتہاری ملزموں سے ملاقات کرتے ہیں۔جن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز،،دوسرے صاحبزادے حسین نواز اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار شامل ہیں۔محمد مالک کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس ملک کی عدالت سے مفرور ہیں اور عدالت نے ان کو اشتہاری ملزم قرار دیا ہے۔ہمارے وزیر اعظم ان سے ملاقات کرنے کو درست سمجھتے ہیں۔اگر شاہد خاقان عباسی امریکہ کے قانون کی عزت کرتے ہیں تو اپنے ملک کے قانون کی عزت کیوں نہیں کرتے۔