وزیر اعظم مودی نے ششی دھر ریڈی کا استعفیٰ منظور کرلیا

نئی دہلی ۔ 21 ۔ جون : ( پی ٹی آئی ) : وزیر اعظم نریندر مودی نے نیشنل ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے نائب صدر نشین ایم ششی دھر ریڈی کا استعفیٰ منظور کرلیا وہ 17 جون کو اس عہدہ سے مستعفی ہوگئے تھے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جو اس اتھاریٹی کے چیرمین ہیں ششی دھر ریڈی کا استعفیٰ منظور کیا ۔ این ڈی اے حکومت برسر اقتدار آنے کے بعد مسٹر ریڈی اور دیگر پانچ ارکان سے سبکدوش ہوجانے کی خواہش کی گئی تھی ۔ ان تمام سبکدوش ذمہ داروں کو ماضی میں یو پی اے حکومت نے مقرر کیا تھا ۔۔