وزیر اعظم مودی آج کوزی کوڈ پہنچ رہے ہیں

کوزی کوڈ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی پی جے پی کی سہہ روزہ قومی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے کل یہاں پہنچیں گے ۔ اجلاس آج سے شروع ہو گیا ہے ۔مسٹر مودی ایک خصوصی طیارے کے ذریعہ کالی کٹ پہنچیں گے ۔شام کو وہ یہاں پارٹی کارکنوں کے ایک عظیم جلسے سے خطاب کریں گے ۔عوامی جلسے میں ہی وہ ملک بھر میں سال بھر کے لئے پنڈت دین دیال اپادھیائے کی صدی تقریب کا اعلان کرسکتے ہیں۔اس اعلان کے لئے یہ مقام اس لئے چنا گیا کہ 1967 میں اسی جگہ انہیں جن سنگھ کا صدر چنا گیا تھا۔اکتالیس دنوں کے بعد پنڈت دین دیال اپادھیائے کو فروری 1968 میں یو پی کے مغل سرائے میں قتل کر دیا گیا تھا۔