وزیر اعظم لبنان مستعفی ‘ زندگی کو خطرہ ہونے کے اندیشوں کا اظہار

بیروت 4 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم لبنان سعد ہریری نے آج اپنے استعفی کا اعلان کردیا اور کہا کہ ملک پر ایران کی بڑھتی ہوئی گرفت سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ سعد ہریری کی تقریر کو سعودی عرب سے العربیہ ٹی وی پر براڈ کاسٹ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزارت عظمی کے عہدہ سے مستعفی ہو رہے ہیں ۔ وہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کی زندگی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے ۔ سعد ہریری دو مرتبہ کے وزیر اعظم ہیں اور ان کے والد رفیق ہریری بھی کئی برسوں تک ملک کے وزیر اعظم رہے تھے ۔ ان کا 2005 میں قتل کردیا گیا تھا ۔