وزیر اعظم جاپان کے ایشیائی ممالک کے دورے کا آغاز

ڈھاکہ۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے جنوبی ایشیا کے دو ملکوں کے ایک سہ روزہ دورے کا آغاز کر دیا ہے۔ کسی جاپانی وزیر اعظم کا گزشتہ 14برسوں میں بنگلہ دیش کا اور گزشتہ صدی میں سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں بنگلہ دیشی ہم منصب نے ان کا استقبا ل کیا۔ جاپانی وزیر اعظم کے ان دوروں کا مقصد اس خطّے میں اپنے اس اثر و رسوخ کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہے، جو اب بظاہر چین کے پاس جا چکا ہے۔