بھوپال 13 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کو اندور میںفرقہ بواہیر کے مذہبی سربراہ سیدنا مفدل سیف الدین ملاقات کرینگے ۔ عہدیداروں کے بموجب شہر میں سیفی نگر مسجد میں سیف الدین سے ملاقات کرینگے جہاں بوہرہ رہنما ایک نو روزہ مذہبی تقریب منعقد کر رہے ہیں۔ وزیرا عظم امید ہے کہ کل11 بجے دن اندور پہونچیں گے ۔ وزیر اعظم کے دورہ کے پیشنظر سکیوریٹی کو سخت کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے شہر میںڈرون کیمرے نصب کئے ہیں ۔