وزیر اعظم اسکامس کے خاطیوں کو بچا رہے ہیں۔ راہول گاندھی

نئی دہلی 3 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ کانگریس پارٹی اپنے ہر معطل رکن پارلیمنٹ کے ساتھ ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے خاطیوں کو بچائے جانے کے باوجود اسکام میں حقیقت کو خاموش نہیں کیا جاسکتا ۔ راہول گاندھی نے اپنے ٹوئیٹس میں کہا کہ ہم اپنے ہر معطل رکن پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں۔ ارکان کی معطلی ہندوستانی جمہوریت کا سیاہ دن ہے ۔ کرپشن کے اسکامس میں حقائق کو دبایا نہیں جاسکتا چاہے وزیر اعظم ہی خاطیوں کی حفاظت کیوں نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو جلد اس بات کا پتہ چلے گا کہ حقائق کو خاموش نہیں کیا جاسکتا۔ ہندوستان کے عوام اور کانگریس پارٹی نے حصول اراضیات بل میں یہ بات واضح کردی ہے ۔