حیدرآباد 28 اپریل (سیاست نیوز) وزیرداخلہ محمد محمود علی نے آج نئی دہلی میں درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءؒ اور درگاہ حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ پر حاضری دی۔ افراد خاندان کے ہمراہ وزیرداخلہ نے چادر پیش کی اور گل افشانی کی۔ محمود علی اجمیر شریف سے نئی دہلی پہونچے۔ انھوں نے ریاست تلنگانہ کی ترقی، چیف منسٹر کے سی آر کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی۔ انھوں نے کہاکہ قومی سطح پر کے سی آر کے اہم رول کے لئے بھی دعا کی گئی۔ انھوں نے ریاست میں امن و امان و خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔