وزیرخارجہ کی آمد سے قبل امریکی سفیر کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سفیر برائے پاکستان رچرڈ اولسون نے آج وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرکے وزیرخارجہ امریکہ کے آئندہ دورہ پر تبادلہ خیال کیا جس میں جان کیری باہمی دفاعی تعاون کے موضوع پر بات چیت کریں گے۔ ان کا دورہ 14 جنوری کو مقرر ہے۔ وزیراعظم کی قیامگاہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ اولسون نے وزیرخارجہ کے دورہ اور باہمی تعلقات کے موضوع پر نواز شریف سے تبادلہ خیال کیا۔ مرکزی وزیر برائے فینانس اسحاق ڈار اور خصوصی مددگار برائے وزیراعظم طارق فاطمی بھی اس ملاقات کے دوران موجود تھے۔ جان کیری کے دورہ کا ایجنڈہ طئے کیا گیا۔