وزیرخارجہ کا جاریہ ہفتہ دورہ سری لنکا

کولمبو۔یکم مارچ( سیاست ڈاٹ کام)وزیرخارجہ سشما سوراج جمعہ کے دن کولمبو پہنچیں گی تاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ سری لنکا کی راہ ہموار کی جاسکے ۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی 25سال سے زیادہ مدت کے بعد ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کیا گیا ہے ۔ اپنے دو روزہ دورہ میں سشما سوراج وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے سے اور وزیرخارجہ منگالا سمراویرا سے بات چیت کریں گی ۔ سنڈے ٹائمز کی خبر کے بموجب توقع ہے کہ وہ صدر سری لنکا مائتری پالا سری سینا سے بھی ملاقات کریں گی ۔ وزیراعظم نریندر مودی 13مارچ کو سری لنکا کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ یہ ان کا اولین دورہ سری لنکا ہوگا جس کے دوران وہ جنگ زدہ جافنا اور ٹرینکومالی کا بھی دورہ کریں گے ۔ مودی کا دورہ گذشتہ ماہ سری سینا کے دورہ نئی دہلی کا جوابی خیرسگالی دورہ ہے ۔ صدر سری لنکا کے دورہ ہند کے موقع پر سیول نیوکلیئر معاہدہ طئے پایا تھا ۔ یہ سری سینا کا جنوری میں صدر منتخب ہونے کے بعد پہلا بیرونی دورہ تھا ۔