بروسلز۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ سشماسوراج نے آج یوروپی یونین کے اعلیٰ سطحی نمائندہ فریڈریکا مغرینی سے اپنے چار ملکی دورہ کے ایک حصہ کے طور پر بلجیم میں بات چیت کی۔ سشماسوراج چہارشنبہ کے دن بلجیم پہنچی تھیں۔ قبل ازیں وہ فرانس اور اٹلی کا دورہ بھی کرچکی ہیں۔ اپنے بلجیم کے دورہ میں انہوں نے یوروپی یونین کی قیادت سے دفاعی شراکت داری کے سلسلہ میں بات چیت کی جو ہندوستان اور یوروپی یونین کے درمیان قائم کی جائے گی۔ 28 رکنی یوروپی یونین ہندوستان کا وسیع ترین علاقائی تربیت کنندہ شراکت دار ہے اور ہندوستانی مصنوعات درآمد کرتا ہے۔